اثنائے راہ (۱) میں رسول اللہﷺ کے چچا حضرت عباسؓ بن عبدالمطلب ملے، جو مسلمان ہو کر اپنے اہل و عیال سمیت مکہ سے ہجرت کر کے آ رہے تھے. مزید آگے گئے تو آپﷺ کے چچا زاد بھائی ابوسفیان بن حارث اور پھوپھی زاد بھائی عبداللہ بن امیہ ملے. یہ دونوں مکہ میں آپﷺ کو سخت اذیت پہنچایا کرتے تھے اور آپﷺ کی ہجو کیا کرتے تھے. لیکن جب دونوں بارگاہِ نبویﷺ میں حاضر ہو کر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی کے طالب ہوئے تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں معاف فرما دیا.