پروڈاکٹ



یہاں ہے راز کامیابی کا: ایک بہترین پراڈکٹ۔ یہ ہی تمام عظیم کمپنیوں میں مشترک ہے۔

اگر آپ ایسا پراڈکٹ نہیں بناتے جسے صارف محبت کریں تو آپ ضرور فیل ہو جائیں گے۔ لیکن بانی اکثر کسی جوگاڑ کے چکر میں رہتے ہیں۔ سٹارٹ اپ آپ کی زندگی کا وہ حصہ ہے جس میں یہ جوگاڑ نہیں چلاتا۔

ایک بہترین پراڈکٹ ہی دیرپا کامیابی کی زمانت ہے۔ آخر میں آپ کی کمپنی اتنی بڑی ہو جائے گی کے لوگوں کو لانے کے لیے تمام پیداوار کے عمل لاحاصل ہو جائیں گے۔ اب آپکی کسی قسم کی بڑھوتری کا تعلق لوگوں کے پراڈکٹ کے استمال سے جڑی ہو گی۔ یہ تمام بہترین اور کامیاب کمپنیاں کے لیے سمجھنے کی بات ہے۔ اس کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں۔ تمام کامیاب ٹیکنولوجی کمپنیوں کے بارے میں سوچو، وہ یہ ہی کرتی ہیں۔

آپ کو تخلیق کرنا ہے "پراڈکٹ کی بہتری کا انجن" اپنی کمپنی میں۔ آپ کو اپنے صارفین سے بات کرنی ہے، اُن کو پروڈیکٹ استمال کرتے ہوئے دیکھنا ہے، کس حصے میں بہتری کی ضرورت ہے، اور پھر اُس کو بہتر کرنا۔ اس سائیکل کمپنی کے لیے سب سے اہم ہے، اور یہ ہی ہر دوسری چیز کو آگے بڑھائے۔ اگر آپ اپنے پروڈیکٹ کو ہر ہفتے ۵ فیصد بہتر کرتے ہیں تو یہ آپکے پراڈکٹ کو کافی بڑھائے چڑھائے گا۔

جتنا جلدی آپ اس سائیکل سے گزریں گے، اتنی ہی بہتر آپ کی کمپنی بنے گی۔ وائے.سی کے دوارن ہم بانیوں کو مشورہ دیتے ہیں کے وہ پروڈاکٹ کو بنانے پر توجہ دیں، صارفین سے بات کریں اور اس کے علاوہ محض کھانا، سونا، ورزش، اور اپنے اقرباء کے ساتھ وقت گزارنا۔

اس سائیکل کو صحیح طرح چلانے کے لیے آپکو اپنے صارفین کے قریب جانا پڑے گا۔ اُن کو پروڈیکٹ استمال کرتے ہوئے دیکھنا پڑے گا۔ ان کے دفتر میں بیٹھنا پڑے گا اگر ممکن ہو۔ جو وہ کر رہیں ہیں اور جو آپکو بتاتے ہیں دونوں پر نظر رکھنی ہو گی۔ آپکو بانی اور صارفین کے مبین جتنی دیر تک ممکن ہو کسی کو حائل نہ ہونے دیں۔ جس کا مطلب ہے بانین کو سیلز، صارفین کی مدد وغیرہ... خود کرنی ہو گی۔

اپنے صارفین کو سمجھیے جتنا ممکن ہو سکے۔ ڈھونڈیے اُن کی ضرورت کیا ہے، کہاں ملیں گے، اور کون سی چیز اُن کی توجہ کا مرکز بنتی ہے۔

"وہ چیزیں کرو جن میں بڑھوتری ممکن نہ ہو" سٹارٹ اپ کے لیے عموممی اول نصب لین بن گیا ہے۔ آپکو اولین صارف ایک وقت میں ڈھونڈنے پڑیں گے (بین سلبرمین اجنبی لوگوں کو کافی گھر میں پنٹرسٹ استمال کرنا کا بولتا تھا) اور پھر جو وہ کہتے تھے اُن کو بناتا تھا۔ بہت سے بانین کو یہ بات ناپسند ہے وہ محض پراڈکٹ کو پریس میں متعارف کروانا چاہتے ہیں۔ لیکن یہ تجربہ تقریباََ کبھی بھی نہیں کامیاب ہوتا۔ صارفین کی بھرتی خود کرو، اور پراڈکٹ کو اتنا اچھا بناؤ کہ وہ اپنے دوستوں کو اس کے متعلق بتائیں۔

آپکو چیزوں کو چھوٹے حصوں میں بانٹنا پڑے گا، اور پراڈکٹ میں بار بار تبدیلی کر کے جو معلومات آپکو وقت کے ساتھ ساتھ ملے ڈھالنا ہو گا۔ بہت دور کی مت سوچیے گا، اور تمام کے تمام کام کو ایک حصہ میں متعارف مت کرواؤ گا۔ آپ کو ایک بہت ہی سادہ حصہ سے آغاز کرنا ہے، کم سے کم جو آپکے پروڈاکٹ کے مطابق ممکن ہو، اور اسے متعارف کروانا ہے اس سے قبل جو وقت آپکی سوچ ہو۔ بےشک سادگی اچھی چیز ہے، اور آپکو اپنے پراڈکٹ کو جتنا ممکن ہو اُتنا سادہ رکھنا ہے۔

جن سٹارٹ اپز کو مشکلات آتی ہیں اُن سے ہم کچھ سوالات پوچھتے ہیں۔ کیا لوگ آپ کا پروڈاکٹ ایک سے زیادہ مرتبہ استمال کر رہے ہیں؟ کیا لوگ آپکے پروڈاکٹ کے بارے میں جنونی ہیں؟ کیا آپکے کے صارف مایوس ہوں گے، اگر آپکا پروڈاکٹ ختم ہو جائے؟ کیا لوگ آپکے پروڈاکٹ کے بارے میں دوسرں کو بتا رہے ہیں، بغیر آپکی تشہیر کے؟ اگر آپ بی۲بی کمپنی ہیں، کیا آپکے پاس کم سے کم ۱۰ صارف ہیں جو آپ کا پروڈاکٹ کے خریدار ہیں؟

اگر نہیں، تو یہی ناکامی کی اصل وجہ ہوتی ہے، اور ہم سٹارٹ اپ کو بولتے ہیں کہ اپنا پروڈیکٹ بہتر کرو۔ میں اُن بہانوں میں شک رکھتا ہوں کہ سٹارٹ اپ کیوں بڑھ نہیں رہا، بہت مرتبہ اس کی وجہ پراڈکٹ کا اچھا نہ ہونا ہے۔

جب سٹارٹ اپز کو یہ پتا نہیں ہوتا کہ اُنہوں نے پروڈاکٹ کے بارے میں کیا کرنا ہے، یا ان کا پروڈاکٹ اچھا نہیں ہوتا تو ہم ان کو صارفین سے بات چیت کے لیے بھیج دیتے ہیں۔ یہ ہر معاملے میں کامیاب نہیں ہوتا، یہ بےشک سچ ہے کہ ہنری فورڈ لوگوں سے پوچھتا تو وہ تیز گھوڑے کی توقع کرتے، البتہ لوگوں سے بات کرنا حیرت انگریز طور پر کام کر جاتا ہے۔ حقیقتاََ، جب کمپنی میں کسی چیز پر اختلاف ہوتا ہے، تو اپنے صارفین سے بات کیجئے۔

بہترین بانی پروڈاکٹ کوالٹی کے متعلق عمومم سے زیادہ پراوہ کرتے ہیں، غیر اہم چیزوں پر بھی۔ لیکن یہ کارآمد ہوتا ہے۔ "پراڈکٹ" کہ معنی صارفین اور کمپنی کے مبین تمام روابط چاہیے اُس کی نویت ٹیکنیکل پروڈیکٹ سے متعلق ہو یا غیر ٹیکنیکی۔ آپکو بہتریں صارف کی مدد، بہترین سیلز وغیرہ... بن کر کرنی ہو گی۔

یاد رکھیے، اگر آپ بہترین پروڈاکٹ نہیں بنائیں گے، تو کوئی بھی چیز آپ کو بچا نہیں سکتی۔