آپ حضرات نے حضورﷺ کی یہ حدیث بہت مرتبہ سنی ہو گی کہ جس نے میری کسی ایسی ایک سنت کو زندہ کیا جس پر عمل متروک ہو چکا ہو تو اس کو سو شہیدوں کا اجر وثواب ملے گا . میں آج آپ کو اس بات کی دعوت دیتا ہوں کہ آپ آنحضرتﷺ کی سنت ِدعوت کو زندہ کریں اور اس کی ایک ہی صورت ہے اور وہ یہ کہ آپ میں سے ہر شخص یہ فیصلہ کرے کہ آج سے میں ’’دین کا داعی‘‘ اللہ کی طرف پکارنے والا اور حضورﷺ کی سنت ِدعوت کا ادنیٰ متبع ہوں!