آپ حضرات نے حضور کی یہ حدیث بہت مرتبہ سنی ہو گی کہ جس نے میری کسی ایسی ایک سنت کو زندہ کیا جس پر عمل متروک ہو چکا ہو تو اس کو سو شہیدوں کا اجر وثواب ملے گا . میں آج آپ کو اس بات کی دعوت دیتا ہوں کہ آپ آنحضرت کی سنت ِدعوت کو زندہ کریں اور اس کی ایک ہی صورت ہے اور وہ یہ کہ آپ میں سے ہر شخص یہ فیصلہ کرے کہ آج سے میں ’’دین کا داعی‘‘ اللہ کی طرف پکارنے والا اور حضور کی سنت ِدعوت کا ادنیٰ متبع ہوں!