رہی آپؐ کی انقلابی جدوجہد تو واقعہ یہ ہے کہ اس اعتبار سے بھی نسل انسانی کی پوری تاریخ میں کوئی دوسری مثال موجود نہیں ہے کہ کسی ایک ہی شخص نے انقلابی فکر بھی پیش کیا ہو ‘ پھر دعوت کا آغاز بھی خود ہی کیا ہو‘ پھر تنظیمی مراحل بھی آپ ہی طے کیے ہوں اور پھر اس انقلابی جدوجہد کو کشمکش اور تصادم کے جملہ مراحل اور ہجرت و جہاد و قتال کی تمام منازل سے گزار کر کامیابی سے ہمکنار بھی کر دیا ہو. اور یہ نہایت ّمحیر العقول ُکارنامہ اور حد درجہ عظیم معجزہ ہے نبی اکرمﷺ کا کہ آپؐ نے ایک فردِ واحد سے دعوتِ حق کا آغاز فرما کر کل ۲۳ برس (اور وہ بھی قمری) کی مختصر سی مدت میں اعلائِ کلمۃ اللہ کا حق ادا فرما دیا اور سرزمین ِعرب پر دین ِ حق کو بالفعل غالب و نافذ فرما دیا. فَصَلَّی اللّٰہُ علیہِ وسلَّم وفداہ آباء نا واُمَّھاتنا!