رہا یہ سوال کہ یہ عظیم تبدیلی کیسے رونما ہوئی اور انقلابِ محمدی (علیٰ صاحبہ الصلوٰۃ والسلام) کا منہاجِ اساسی کیا ہے؟ اور آپؐ کی انقلابی جدوجہد کن کن مراحل سے گزری؟ تو یہ بجائے خود ایک مستقل موضوع ہے ‘ جس پر کسی اور صحبت میں گفتگو ہو گی!
سردست موضوع زیر بحث کی مناسبت سے مزید دو امور کی نشاندہی مطلوب ہے.