سیرتِ مطہرہ کے ایک اجمالی نقشہ کے ذریعے سے میں نے آپ حضرات کےسامنے حبّ ِ رسول کے تقاضے بیان کر دیئے ہیں. اس انداز میں غور و فکر کی ضرورت ہے. میں یہ نہیں کہتا کہ آپ میری ہر بات کو تسلیم کر لیں لیکن میرا نقطۂ نظر آپ کے سامنے آیا ہے‘ اس پر ٹھنڈے انداز میں سوچ بچار کیجئے. اور ضرورت محسوس ہو تو مجھ سےیاتنظیم کے ذمہ دار حضرات سے تبادلہ خیال کیجئے.
و اخردعوانا ان الحمدللّٰہ ربِّ العالمین