یکے از مطبوعات تنظیم اسلامی شائع کردہ مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور
اُن علماءِ حق کی خدمت میں جو اِس دورِ فتن میں ذاتی مصلحتوں ‘ دنیوی منفعتوں اور گروہی تعصباتکا شکار ہو کر‘ فرمانِ نبویؐ :
’’عُلَمَائُ ھُمْ شَرُّ مَنْ تَحْتَ اَدِیْمِ السَّمَاءِ مِنْ عِنْدِھِمْ تَخْرُجُ الْفِتْنَۃُ وَفِیْھِمْ تَعُوْدُ ‘‘
کا مصداق بننے کی بجائے دین کی موجودہ حالت ِغربت میں اللہ اور رسولؐ کے ساتھ نصح و اِخلاص اور غیرت و حمیت ِدینی سے سرشار ہونے کی بنا پر
’’وَ لٰکِنۡ کُوۡنُوۡا رَبّٰنِیّٖنَ بِمَا کُنۡتُمۡ تُعَلِّمُوۡنَ الۡکِتٰبَ وَ بِمَا کُنۡتُمۡ تَدۡرُسُوۡنَ ﴿ۙ﴾‘‘
اور
’’الَّذِیۡنَ یَسۡتَمِعُوۡنَ الۡقَوۡلَ فَیَتَّبِعُوۡنَ اَحۡسَنَہٗ ؕ‘‘
کی قرآنی ہدایات پر عمل پیرا‘ اور
’’فَطُوْبٰی لِلْغُرَبَائِ‘‘
کی نبویؐ تہنیت اور مبارک باد کے مستحق ہوں
(نوٹ: کتاب کے عام قارئین کے لیے احادیث ِنبویہؐ اور آیاتِ قرآنیہ کا ترجمہ پشت پر درج ہے!)
آیاتِ قرآنیہ
(۱)
وَ لٰکِنۡ کُوۡنُوۡا رَبّٰنِیّٖنَ بِمَا کُنۡتُمۡ تُعَلِّمُوۡنَ الۡکِتٰبَ وَ بِمَا کُنۡتُمۡ تَدۡرُسُوۡنَ ﴿ۙ۷۹﴾
(سورۂ آل عمران : آیت ۷۹)
ترجمہ : ’’بلکہ اللہ والے بنو بوجہ اس کے کہ تم اللہ کی کتاب خود بھی پڑھتے ہو اور دوسروں کو بھی اس کی تعلیم دیتے ہو!‘‘
(۲)
الَّذِیۡنَ یَسۡتَمِعُوۡنَ الۡقَوۡلَ فَیَتَّبِعُوۡنَ اَحۡسَنَہٗ ؕ
(سورۃ الزمر:آیت ۱۸)
ترجمہ : ’’جو سنتے ہیں بات کو توجہ سے‘ پھر پیروی کرتے ہیں اس کے بہترین پہلو کی‘‘