گزشتہ سترہ سال کے دوران انجمن خدّام القرآن نے جو کام کیا ہے، اس کی مفصل روداد کے لیے تو ایک ضخیم کتاب درکار ہوگی. (دسمبر ۱۹۸۳ء) میں انجمن نے اپنی دس سالہ رپورٹ شائع کی تھی تو کل کتاب تو ۹۶ صفحات پر مشتمل تھی، لیکن خالص رپورٹ بھی ۵۶ صفحات پر محیط تھی. (مزید برآں جیسے کہ پہلے عرض کیا جا چکا ہے، ان سترہ سالوں میں سے پہلے تین سال کی مساعی کا اہم ترین نتیجہ تنظیمِ اسلامی کے قیام (یا بالفاظ دیگر "احیاء) کی صورت میں ظاہر ہوا.