اب آئیے اس موضوع پر دینی تعلیمات کے دوسرے جزو کی طرف‘ یعنی ان ہدایات کی جانب جو نبی کریم ﷺ نے محنت کشوں کے حقوق کے سلسلے میں دی ہیں. اس ضمن میں سب سے پہلے تو سنن ابن ماجہ کی وہ مشہور حدیث آتی ہے جس کے راوی حضرت عبد اللہ بن عمر و رضی اللہ عنہماہیں. یعنی:
أَعْطُوا الْاَجِیْرَ اَجْرَہٗ قَبْلَ اَنْ یَّجِفَّ عَرَقُـہٗ
’’مزدور کو اس کی اجرت ادا کر دو اس سے پہلے کہ اس کا پسینہ خشک ہو.‘‘