اسلام کے اخلاقی اور رُوحانی نظام کا فرق و تفاوت بلکہ بعض اوقات تضاد صرف معاشی تعلیمات ہی میں نہیں بلکہ دوسرے قوانین میں بھی ہے. مثلاً مظلوم بدلہ لینے کا قانونی حق رکھنے کے باوجود معاف کر سکتا ہے اور اخلاق اور رُوحانیت کا تقاضا عفو ودر گزر ہی ہے (۱) جبکہ قانون قصاص لینے ہی میں خیر محسوس کرتا ہے اور اسی کی ترغیب دلاتا ہے. (۲)