عرضِ ناشر

(برائے بار سیز دہم)

’’نبی اکرم سے ہمارے تعلق کی بنیادیں‘‘ کا تیرہواں ایڈیشن پیش خدمت ہے. اس بار اشاعت سے قبل اس کتابچے پر بھرپور طور پر نظرثانی کی گئی ہے. چنانچہ جہاں ضرورت محسوس کی گئی‘ عبارت کو زیادہ واضح اور آسان فہم بنانے کے لیے مناسب اصلاح کر دی گئی ہے. مزید برآں قارئین کی سہولت‘کے لیے اس کتابچے میں شامل آیات و احادیث کے باقاعدہ حوالے بھی درج کر دیے گئے ہیں‘ اور اس کے ساتھ ساتھ نئی کمپیوٹر کتابت کے ذریعے اس کتابچے کے حسنِ ظاہری کو بہتر بنانے کا بھی کسی قدر سامان کردیا گیا ہے. گویااس کتابچے کو ازسرِنو مرتب کرنے کا جو کام محترم ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کے پیش نظر تھا وہ اللہ کے فضل و کرم سے کسی نہ کسی درجے میں اب پورا ہو گیا ہے. فلِلّٰہ الحَمدُ والمنّۃ. 

ناظم نشر و اشاعت
مرکزی انجمن خدام القرآن‘ لاہور
۲۰؍ اپریل ۱۹۹۴ء