یہ دور ابھی ختم نہیں ہوا. براہِ راست غلامی تو ختم ہو گئی‘ لیکن بالواسطہ یعنی (rule by proxy یا indirect rule) ابھی برقرار ہے. پوری اُمت ِمسلمہ ہنوزاُن کے شکنجے میں ہے. ہماری معیشت اور وسائل ان کے قبضے میں ہیں. ہمارے دماغ ان کے قابو میں ہیں. ذہنی‘ فکری اور تہذیبی اعتبار سے ہم ان کے غلام ہیں. علم اور ٹیکنالوجی میں ہم ان کے بھکاری ہیں. دراصل یہ چوتھا دور جزوی طور پر ختم ہوا ہے‘ لیکن معنوی اعتبار سے اس کا تسلسل اب بھی جاری ہے. اس غلامی کا جو حصہ باقی ہے وہ پہلے سے زیادہ تلخ اور اس کے شدائد اور مصائب پہلے سے کہیں بڑھ کر ہوں گے.