تزکیہ و تربیت کے لئے جناب محمد رسول اللہ  نے جو نظام اختیار فرمایا اِس کے تین عناصر ہیں، جن کو جان لینے پر ہی اِس تربیت کے نظام کو سمجھ لینے کا دارومدار ہے، البتہ یہ بات پیش نظر رہے کہ زیر بحث انقلابی تربیت ہے، خانقاہی تربیت نہیں. خانقاہی تربیت کے اپنے اہداف و مقاصد ہیں، لیکن اگر اسلامی انقلاب برپا کرنا ہے تو آج کے دور میں وہ خانقاہی تربیت نہیں بلکہ مجاہدانہ تربیت درکار ہے. چنانچہ محمد رسول اللہ  کے اختیار کردہ نظامِ تزکیہ و تربیت میں مندرجہ ذیل تین عناصر کو بنیادی اہمیت حاصل تھی.