محترم ڈاکٹر اسرار احمدمدظلہ کی تقریر ’’جہاد بالقرآن‘‘ میثاق کے اگست وستمبر ۱۹۸۴ ء کے شماروں میں شائع ہوئی تھی. مؤخر الذکر شمارے میں ایک تقریر بعنوان ’’قرآن کے نام پر اٹھنے والی تحریکات کے بارے میں علماء کے خدشات‘‘ بھی شامل تھی. ستمبر کے شمارے میں ان تقاریر پر تبصرہ کرنے اور اپنی آراء اور مشورے ارسال کرنے کی علماء کرام اور اہل دانش و بنیش سے درخواست کی گئی تھی. تا دمِ تحریر ‘اس ضمن میں جو تبصرے اور آراء موصول ہوئی ہیں‘ ان میں سے چند کسی تبصرے کے بغیر پیش خدمت ہیں.