متذکرہ بالا کلی مشابہت اور مماثلت کے ساتھ ساتھ بعض جزوی مشابہتوں کا معاملہ مزید حیران کن ہے. بالخصوص برصغیر پاک و ہند کی مسلمان قوم کی ماضی قریب کی تاریخ اور ملت ِاسلامیہ پاکستان کے موجودہ احوال و کوائف اور تاریخ بنی اسرائیل کے اولین دور کے حالات و واقعات کے مابین جو مشابہت اور مماثلت پائی جاتی ہے اُس کو شائد کوئی دوسری نظیر پوری انسانی تاریخ میں نہ مل سکے.