توحید عملی

توحید عملی
ڈاکڑ اسرار احمد
دسمبر ۲۰۱۸
اسلام کی حقیقت کو اگر ایک لفظ میں تعبیر کیا جائے تو وہ ’’دین توحید‘‘ ہے جس کی ضد شرک ہے. یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سورۂ نساء میں دوبار فرمایا ہے کہ: ’’اللہ تعالیٰ اسے تو ہر گز معاف نہ کرے گا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے البتہ اس سے کم تر گناہ جس کے لیے چاہے گا بخش دے گا!‘‘