ایک اصلاحی تحریک مع خطبۂ نکاح

ڈاکٹر اسرار احمد
دسمبر ۲۰۱۸
شاید ہی کوئی سلیم الفطرت شخص اس بات سے انکار کر سکے کہ ہمارے معاشرہ میں شادی بیاہ‘ ولادت اور فوتگی کے مواقع پر جو رسوم ادا کی جاتی ہیں ان میں سے اکثر و بیشتر ہندوانہ تہذیب کی باقیات السیئات ہیں اور ان کا اسلام سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے.