حقیقت تصوف -مروجہ تصوف یا سلوک محمدی؟

حقیقت تصوف -مروجہ تصوف یا سلوک محمدی؟
ڈاکڑ اسرار احمد
دسمبر ۲۰۱۸
قریباً دو سال قبل تنظیم اسلامی کے ملتزم رفقاء کی ایک خصوصی تربیت گاہ میں امیر تنظیم اسلامی محترم ڈاکٹر اسرار احمد صاحب نے جہاں فلسفہ و حکمت دین سے متعلق دیگر اہم موضوعات پر اظہار خیال فرمایا وہاں ’’حقییت تصوف‘‘ کے موضوع پر بھی ایک مفصل لیکچر میں اپنے خیالات و افکار کو مرتب انداز میں شرکاء کے سامنے رکھا.